حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل علما مشائخ کونسل کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائشگاہ پر نواب شاہ، سندھ سے آئے ہوئے تنظیمی علمائے کرام صوبائی نائب صدر علامہ کفایت حسین کریمی، ضلعی صدر علامہ عطا حسین چانڈیو اور ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ محمد عالم مری نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملی و مذہبی امور کے علاوہ تنظیمی حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
علمائے کرام نے صوبائی صورتحال پر مرکزی نائب صدر کو بریفنگ دی اور کہا: سندھ کے تنظیمی کارکنان کی شدت سے خواہش ہے کہ قائد محترم حسب سابق سندھ کے دورے پر تشریف لائیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ میں تنظیمی ذمہ داران کی تنظیمی فعالیت اور قیادت سے والہانہ محبت کو سراہا اور مختلف امور میں تنظیم کی مرکزی پالیسی کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے کہا: تنظیمی احباب اور کارکنوں کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ اپنے صفوں میں وحدت پیدا کر کے تنظیم کو ہر سطح پر مضبوط کریں۔
انہوں نے مزید کہا: علمائے کرام اور سینیئر تنظیمی احباب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کارکنوں کی اخلاقی، تنظیمی اور سیاسی حوالے سے تربیت کریں۔









آپ کا تبصرہ